سرگودھا بھلوال روڈ پر فورسز کی گاڑی الٹ جانے سے 4 جوان اور موٹرسائیکل سوار5 افراد جاں بحق‘11 اہلکار شدید زخمی

منگل 13 فروری 2018 12:07

سرگودھا بھلوال روڈ پر فورسز کی گاڑی الٹ جانے سے 4 جوان اور موٹرسائیکل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سرگودھا بھلوال روڈ پر فورسز کی گاڑی الٹ جانے سے 4 جوان اور موٹرسائیکل سوار5 افراد جاں بحق11 اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن میں 2 کی حالت نازک ہے۔ کرین سمیت امدادی کاروائی کرتے ہوئے معتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بھلوال روڈ چک 10 کے قریب موٹرسائیکل کوبچاتے ہوئے فوجی گاڑی الٹ گئی جس کے نتجہ میں 4 جوان زاہد،مجامد،شہزاد،حامداور موٹرسائیکل سوار ارشد جانبحق اور10 فوجی اہکاراظہر ،خالد،عمران،ظہور،مظہر،عابد،ذاکر،صدیق،جاوید،وقاص،وسیم اور موٹرسائیکل سوارامجد شدید زخمی ہو گے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہچ کر امدادی کام کیا اور گاڈی کو کرین کی منگوا کر اٹھایا گیا۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2 اہلکاروں کی حالت نازک بتلائی جا رہی ہے۔ معیتوں کو ضروری کاروئی کے بعد بجھوا دیا گیا۔موٹرسائیکل سوار نواحی علاقہ کا رہائشی بتلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :