الیکشن کمیشن کا این اے 154 لودھراں میں پرامن انتخاب کے انعقاد پر اظہار اطمینان

اس سلسلے میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے،پنجاب پولیس اور باقی حکومتی اہل کاروں نے جان فشانی سے اپنے فرائض سرانجام دئیے پریذائیڈنگ افسران اور تما م پولنگ عملے نے احسن طریقے سے اپنا کردار نبھایا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

منگل 13 فروری 2018 12:33

الیکشن کمیشن کا این اے 154 لودھراں میں پرامن انتخاب کے انعقاد پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 لودھراں میں پرامن انتخاب کے انعقاد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے جبکہ پنجاب پولیس اور باقی حکومتی اہل کاروں نے جان فشانی سے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ پریذائیڈنگ افسران اور تما م پولنگ عملے نے احسن طریقے سے اپنا کردار نبھایا ہے اور اس پورے عمل میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، ریٹرننگ افسر اور متعلقہ سٹاف نے انتہائی ایمانداری اور پیشہ وارنہ طریقے سے خدمات سرانجام دئیے ۔

الیکشن کمیشن کی بنائی گئی مانیٹرننگ ٹیمز پورے الیکشن میں چوکنا رہیں اور میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ اور قابل ستائش رہا۔ آخر میں این اے 154 لودھراں کے ووٹرزکی جمہوری عمل میں شرکت کوبھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔