ایمل خان نے مشال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

رہا کئے گئے 26 افراد مشال کے قتل میں ملوث تھے‘ تمام افراد کو ویڈیو فوٹیج میں مشال پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے‘ تمام بری کئے گئے چھبیس افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،مشال کے بھائی کی درخواست میں استدعا

منگل 13 فروری 2018 12:33

ایمل خان نے مشال قتل کیس  میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو پشاور ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) مشال خان کے بھائی ایمل خان نے مشال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی‘ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رہا کئے گئے 26 افراد مشال کے قتل میں ملوث تھے‘ تمام افراد کو ویڈیو فوٹیج میں مشال پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے‘ مشال کے بھائی ایمل نے درخواست میں استدعا کی کہ تمام بری کئے گئے چھبیس افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو مشال خان قتل کیس میں انسداد د ہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی، یہ اپیل مشال خان کے بھائی ایمل خان نے جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بری کئے گئے چھبیس ملزمان مشال کے قتل میں ملوث تھے اس لئے ان کو دوبارہ گرفتار کیا جائے۔ تمام ملزمان کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مشال خان پر تشدد کیا جس کو ہری پور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نظر انداز کیا۔ اس لئے تمام چھبیس ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :