ْ خواہش ہے ملک میں تعلیم کی شرح کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا جائے ،ْ اقبال ظفر جھگڑا
سرحد یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے ،ْ تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،ْ سرحد یونیورسٹی کے کانو وکیشن سے خطاب
منگل 13 فروری 2018 16:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مستقبل نو جوانوں کا ہے اور نوجوان ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے اور یہ کے پی کے کی بہترین یونیورسٹی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت اکیلے تعلیمی مسائل حل نہیں کر سکتی، اس ضمن میں نجی شعبہ کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی مسائل کے حل کے لئے فیکلٹی ممبران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کی تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک پاکستان کی ترقی کو رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ملک کی آبادی کا 60 فیصد نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، ہمارے بچے تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک جا رہے ہیں، سرکاری یونیورسٹیوں کے ساتھ پرائیویٹ یونیورسٹیاں بھی معیاری تعلیم دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ تر بیت بھی کریں اور بچوں کو حب الوطنی سکھائیں، آج مل کر پاکستانیوں کو ایک قوم بنانا ہو گا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ قائداعظم نے بڑی قربانیوں سے ہمارے ملک پاکستان کو قائم کیا، آج ہمیں ایک قوم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے ہی پاکستان کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔ قبل ازیں سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم الرحمان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے کانووکیشن میں 1500 سے زائد طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی، ایم ایس اور بی ایس کی ڈگریاں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو گولڈ میڈیل دیئے گئے۔ کانووکیشن میں طلباء و طالبات کے والدین، اساتذہ کرام اور عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.