موٹروے سےجانے کا مشورہ دینے والے کہاں گئے؟ سابق وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 فروری 2018 17:40

موٹروے سےجانے کا مشورہ دینے والے کہاں گئے؟ سابق وزیراعظم نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ کیا گیااور لودھراں الیکشن میں جیت پرخوشی کا اظہار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

(جاری ہے)

طلال چودھری نے کہا کہ نوازشریف کا جی ٹی روڈ سے جانا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ اس پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ایک صاحب نے کہا کہ آپ جہاز سے راولپنڈی چلے جائیں۔ وہ کہاں گئے جنہوں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا تھا۔طلال چودھری نے کہاکہ اب تک جوہواجزوی کامیابی ہے نوازشریف کی واپسی اصل فتح ہوگی۔ ہماری جیت صرف اس میں ہے کہ نوازشریف واپس آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے آپ کے ساتھ کھڑا ہونا تھا انہوں نے آپ کی ٹانگیں کھینچی۔