افغانستان میں ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرڈالاجاتاہے،پاکستانی مفادات کے خلاف سازشوں کاجواب دیا جائے گا۔احسن اقبال
میاں محمد ندیم بدھ 14 فروری 2018 13:19
(جاری ہے)
پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ امریکی امدادکے لئے نہیں لڑا،یہ جنگ عوام کے تحفظ کے لئے لڑی گئی جس میں 60ہزار جانوں کی قربانی دی گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جغرافیائی لحاظ سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کرکام کریں، پاکستان وہ پہلا ملک ہے جو افغانستان میں عدم استحکام کا شکار ہے اور افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، خطے میں امن کیلئے افغان اور پاکستان حکومت کا باہمی تعاون ضروری ہے جبکہ امریکا کوجنوبی ایشیا اور افغانستان کو مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیار ہے جبکہ پاکستان اورامریکا کے درمیان طویل المدتی تعلقات ہیں، اسی وجہ سے امریکا سے باہمی احترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں کیوں کہ پاکستانی باعزت قوم ہے لیکن پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی توجواب دیاجائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم نے مل کرجنگ لڑی اورنیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پوری قوم نے دہشتگردی کونا سور قراردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اب ایسے مقام پرہے جہاں پرہمیں تیزی سے ترقی کرنی ہے، سمندرپارپاکستانیوں کو پاکستان کی ترقی سے منسلک ہونا ہوگا، ہم نے بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو آگاہ کردیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے، ہم مختصرعرصے میں بہتر پالیسیوں کے باعث بے پناہ ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ ملک میں ترقی کا نیا دور کامیابی سے جاری ہے، توانائی سمیت بحرانوں پرتقریبا قابوپالیا ہے، سرمایہ کاروں کا معیشت پراعتماد بحال کیا ہے، توانائی بحران پرقابوپانے سے ہماری صنعتیں ریکارڈ ترقی کررہی ہیں، زرعی پیداوارمیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہورہا ہے۔ 2013 میں ملکی معیشت 3 فیصد پرتھی، آج 6 فیصد سے تجاوزکرچکی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے ایڈونچرکے بجائے ترقی کے شعبے میں ساتھ دینا ہوگا، جنوبی ایشیا سے غربت، بے روزگاری اورجہالت کوختم کرنا ہوگا۔ ہمارے ہاں سماجی ترقی کے پیمانے پیچھے رہ گئے جبکہ تنازعات کے باعث جنوبی ایشیا کا افریقا سے بھی پیچھے رہنے کا خدشہ پیدا ہوتا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل میں سب کا فائدہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی مقبولیت خود تباہ کی، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے ترقیاتی سیاست کا نیا اندازمتعارف کرایا ہے، آج پورے ملک میں پنجاب حکومت کی ترقی کی مثالیں دی جاتی ہیں، خیبرپختونخوا اورکراچی کے لوگ لاہور جیسی ترقی کا مطالبہ کررہے ہیں اور 2018 کے الیکشن میں امید ہے کہ سندھ اورخیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کوعوام ووٹ دیں گےَ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.