وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،

اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ موبائل فون استعمال کرنیوالے صارفین کے سم کارڈزاورکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز نمبرز کا پیئر نگ/میپنگ ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے،سہیل انور سیال

بدھ 14 فروری 2018 17:43

وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی ذیرصدارت ایک اجلاس کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائمز اور باالخصوص موبائل فونز اسنیچنگ/چوری/اسمگلنگ اور ایسے موبائل کی خرید وفروخت جیسے اقدامات کی روک تھام کا مختلف حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری احکامات دیئے گئے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر پی ٹی اے سید اخلاق حسین شاہ,ڈپٹی سیکریٹری داخلہ سندھ,محکمہ داخلہ سندھ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو دوران بریفنگ ڈائریکٹر پی ٹی اے نے بتایا کہ اسنیچ اور چوری شدہ موبائل فونز کے ساتھ ساتھ اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام اور باالخصوص جرائم کی مختلف نوعیت کی وارداتوں میں انکے ممکنہ استعمال کے انسداد کے حوالے سے پی ٹی اے نے ایک مربوط اور مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ایک سو چالیس ملین موبائل فون استعمال کرنیوالے صارفین کے سم کارڈزاورکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز نمبرز کا پیئر نگ/میپنگ ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے جوکہ بعداذاں صارفین کے موبائل فون آئی ایم ای آئی نمبرز اور سم کارڈز نمبرز پر مشتمل ایک پیئر بن جائیگا اور اس عمل میں تقریباً ایک ماہ کی مدت درکار ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں جلد ہی عوام کے لیئے ایس ایم ایس کوڈ سروس 3742 کا آغاز کیا جائیگا جس کے ذریعہ عوام فقط ایک ایس ایم ایس کے تحت موبائل فونز کا پتہ لگاسکیں گے کہ موبائل فون کہیں چوری کا یا چھینا گیا اسمگل شدہ یا کسی بھی حوالے سے غلط استعمال میں تو لایا گیا نہیں ہے انہوں نے مذید بتایا کہ امید ہے کہ اپریل2018 تک یہ سسٹم قابل عمل ہوجائیگا جسکے بعد چھینا گیا چوری شدہ یا اسمگل شدہ موبائل فونز کی خریدوفروخت کے انسدادی اقدامات نا صرف مؤثر ہوجائیں گے بلکہ اس سے جرائم کا سدباب بھی ممکن ہوجائیگا۔

دوران اجلاس وزیرداخلہ سندھ نے پی ٹی اے کی جانب سے متذکرہ اقدامات پر مشتمل پروجیکٹ کے تحت اٹھائے گئے جملہ امور/اقدامات کو سراہا اور تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ ان سفارشات/ اقدامات کی بدولت صارفین کوفقط شکایت پر ہی اپنا موبائل فون اور سم کارڈ بلاک کرنیکی سہولت میسر آجائیگی۔علاوہ ازیں مذکورہ اقدامات سے متعلق جملہ امور پی ٹی اے اور موبائل فونز کمپنیز باہم مل کر طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز جیسے جرائم کے خلاف بحیثیت اہم اسٹیک ہولڈر ہمیں آہنی اقدامات کرنا ہونگے اور اس سلسلے میں ہمارا پہلا قدم یہ ہوگا کہ چھینے گئے اور چوری شدہ اور اسمگل شدہ موبائل فونز کی خریدوفروخت کی روک تھام اور اس فعل میں ملوث عناصراور گروہوں کو قانون کی گرفت میں لانیکے لیئے ہر سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :