منگھوپیر میںپریمی جوڑے پر حملے کا مقدمہ درج ،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

مقدمے میں مزید 5 نامزد ملزمان میں احسان اللہ،علی،علی گل،امان اللہ،سہراب خان نامزد ہیں

بدھ 14 فروری 2018 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) منگھو پیر میں گزشتہ روز پریمی جوڑے پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔واقعہ میں شوہر ہلاک جبکہ بیوی زخمی ہو گئی تھی،مقدمے میں نامزد دیگر 5 ملزمان تاحال فرار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود ونگی گوٹھ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گزشتہ روز گھر میں گھس کر ملزمان نے کلھاڑی اور تیز دھار آلے سے وار کرکے روزی خان کو ہلاک اور اس کی بیوی زینب کوزخمی کردیا تھا۔

منگھوپیر پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر50/2018 مقتول کے چھوٹے بھائی مینگل کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت 6 نامزد ملزمان کے خلاف درج کے ایک ملزم عبدلغنی کو گرفتار کر لیا،،مقدمے میں مزید 5 نامزد ملزمان میں احسان اللہ،علی،علی گل،امان اللہ،سہراب خان نامزد ہیں،جبکہ گرفتار ملزم واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون زینب کا بھتیجا ہے،ہلاک اور زخمی میاں بیوی نے 14 ماہ قبل کوئٹہ میں پسند کی شادی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :