کراچی ،رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،ایمونیشن برآمد

بدھ 14 فروری 2018 17:43

کراچی ،رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئی4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،ایمونیشن اور ڈیزل برآمد کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ٹو ل گڈاپ ٹاون کے علاقے سے دو ملزمان شاہد اور محمد ذیشان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی طور پر سپلائی میں ملوث ہیں،رینجرز نے ملیر سٹی سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم نوید کو گرفتار کیا،کورنگی سے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ملزم عابد حسین مگسی کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن،اسمگل شدہ ڈیزل اور منشیات برآمد کی گئی ہیں،ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :