لانڈھی،دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں ڈکیتی کی چوتھی واردات

4مسلح ملزمان ریسٹورنٹ سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کرباآسانی فرار ہوگئے

بدھ 14 فروری 2018 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) کراچی کا علاقہ لانڈھی ڈاکوؤں کا آسان ہدف بن گیا، دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں ڈکیتی کی چوتھی واردات،ملزمان ریسٹورنٹ سے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔ لانڈھی نمبر 6 مارکیٹ میں ڈکیتی کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں 4 مسلح ملزمان کو دن دہاڑے ریسٹورینٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کے دوران ملزمان نے دکان میں موجود ملازمین کے موبائل فونز اور کیش کاونٹر موجود نقدی کا صفایا کیا ۔ 4 ملزمان ٹوپی لگا کر آئے جبکہ ملزمان کے ایک ساتھی کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ لانڈھی نمبر 6 میں دو ہفتے کے دوران ڈکیتی کی چوتھی واردات ہے تاہم بے بس پولیس اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :