شرجیل میمن کی زر ضمانت کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی

بدھ 14 فروری 2018 17:43

شرجیل میمن کی زر ضمانت کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زر ضمانت کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زر ضمانت کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم کے وکیل پیش نہ ہوسکے جس کے باعث شرجیل انعام میمن کی درخواست پرسماعت نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کے پراسیکوٹر کا کہنا تھا شرجیل انعام میمن اوردیگرملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے ۔شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن پرمحکمہ اطلاعات میں پانچ ارب روپے سے زائدکی کرپشن کرنے کاالزام ہے۔ ملزمان کیخلاف نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے تمام ملزمان کی ضمانتیں بھی منسوخ کردی تھیں۔

متعلقہ عنوان :