سندھ ہائی کورٹ، عثمان معظم کے بیٹے محمد صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت 7مارچ تک ملتوی

بدھ 14 فروری 2018 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاسبان کے رہنما عثمان معظم کے بیٹے محمد صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں پاسبان کے رہنما عثمان معظم کے بیٹے محمد صدیقی کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف استغاثہ ٹھوس شواہد ابھی تک پیش نہیں کرسکا ہے ۔ ملزم کے خلاف2015 میں مقدمات بنائے گئے تھے اور وہ تاحال جیل میں ہے عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے ماتحت عدالت سے ملزم کے کیس کی پروگریس رپورٹ اوررینجرزحکام سے کیمیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :