اوپونے F5کا ڈیشنگ بلو لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون متعارف کرادیا

بدھ 14 فروری 2018 17:48

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو (OPPO) نے محدود تعداد میں ایف 5 اسمارٹ فون کا ڈیشنگ بلو ایڈیشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے متاثرکن کلر ایڈیشن کے ساتھ F5اسمارٹ فون سیریز کی کامیابی سے مقبولیت جاری ہے۔ F5میں اوپو کی پہلی فل اسکرین ماڈل ہے جس کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی شامل ہے تاکہ اس سے مرضی کے مطابق مزید خوبصورت بنایا جاسکے۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اس خصوصی F5اسمارٹ فون کی قیمت 34 ہزار 899 روپے ہے۔ اوپو کا ایف 5 ڈیشنگ بلو لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون 15فروری 2018 سے ملک بھر میں تمام ریٹیل اسٹورز پر دستیاب ہے۔ اس کے افتتاح کے موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے بتایا، "اوپو کو ایسا برانڈ ہونے پر فخر ہے جو نوجوانوں کو ساتھ ملاتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوان نسل مجمع سے الگ اور نمایاں انداز سے نظر آنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اوپو کی F5سیریز کے اسمارٹ فونز سے انہیں مدد ملتی ہے۔ اوپو F5کا جدید ترین ڈیشنگ بلو لمیٹڈ ایڈیشن ایک بہترین فون ہے جو اس بات پر صارفین اطمینان فراہم کرتا ہے کہ یہ غیرمعمولی فیچرز کی سہولت کے ساتھ سب سے الگ رنگ کا فون ہو۔" دنیا بھر میں نوجوان افراد کے لئے ایک برانڈ کے طور پر اوپو F5ڈیشنگ بلو لمیٹڈ ایڈیشن سے اوپو کا فیشن، بیوٹی اور رومانس کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس کا بیک کیمرا بالکل اسی طرح منظر کشی کو محفوظ کرتا ہے جس طرح انسانی آنکھ دیکھتی ہے۔ اس کے اسپیشل ایڈیشن میں چمک دار بلو ایفکٹ ہے۔ جب اس پر روشنی پڑتی ہے تو اس میں لائنیں چمکنے لگتی ہیں۔ اپنے کلاسیک اور بولڈ رنگ کے ساتھ اوپو کا F5بلو لمیٹڈ ایڈیشن فون مجمع میں دور سے نظر آجاتا ہے اور آپ کے فیشن اسٹائل کا حصہ بن سکتا ہے۔ اوپو کی F5سیریز کے دیگر ماڈلز کے ساتھ ڈیشنگ بلو لمیٹڈ ایڈیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی شامل ہے۔

اس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی اپنے مرکزی ڈیٹا بیس سے مختلف لوگوں کے چہرے کے مخصوص فیچرز سے معلومات اکھٹا کرتی ہے۔ اس ضمن میں تحقیق و ترقی کے عمل کے دوران مختلف پروفیشنل فوٹو گرافرز اور میک اپ آرٹسٹس سے مشورہ لیا گیا تاکہ اس ٹیکنالوجی کی فعالیت کو بہتر بنایا جائے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن لوگوں کو زیادہ خوبصورت تصویریں کھینچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اوپو F5ڈیشنگ بلو لمیٹڈ ایڈیشن میں ایف/2.0 اپرچر کے ساتھ 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہے جبکہ ایف 1.8 اپرچر کے ساتھ 16 میکا پکسل کا بیک کیمرا ہے۔ روایتی اسمارٹ فونز کے موازنے پر اسی پرائس رینج کے اسمارٹ فون میں 13 میگا پکسل اور 16 میگاپکسل کیمرا ہوتا ہے جس کی (x2160 1080 )کی بڑی ریزولوشن اور بہتر فوٹو کوالٹی ہوتی ہے۔ اس کا فرنٹ کیمرا بوکہہ ایفکٹ بھی فراہم کرسکتا ہے اور فرنٹ ایچ ڈی آر کسی بھی قسم کا اوور ایکسپوژر کا مسئلہ بھی حل کرسکتا ہے۔