گلوبل وارمنگ عالمی مسئلہ ہے، اس کے حل کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں،فاصل فیول سے دولت کمانے والے ممالک اس مسئلے کے حل کے لئے رقم لگانے کو تیار نہیں،

نیشنل کلائمنٹ پالیسی ایک جامع پالیسی ہے،گرین پاکستان پروگرام میں صوبوں کو حصہ دیا گیا ہے، جنگلات کی کٹائی سے پاکستان اور زراعت پر منفی اثرات پڑے ہیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله کا ایوان بالا میں اظہار خیال

بدھ 14 فروری 2018 17:48

گلوبل وارمنگ عالمی مسئلہ ہے، اس کے حل کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں،فاصل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ عالمی مسئلہ ہے، فاصل فیول سے دولت کمانے والے ممالک اس مسئلے کے حل کے لئے رقم لگانے کو تیار نہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ نے 2012ء میں نیشنل کلائمنٹ پالیسی کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

یہ ایک جامع پالیسی ہے، اس کے نتیجے میں بہت سے کام شروع ہو چکے ہیں۔ گرین پاکستان پروگرام میں صوبوں کو حصہ دیا گیا ہے، کچھ صوبے بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ہم مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی سے پاکستان اور زراعت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاصل فیول کا استعمال ہم نے نہیں کیا، اس کے استعمال کرنے والے ممالک میں ہمارا نام شامل نہیں ہے۔ دنیا سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ ہمیں کس بات کی سزا مل رہی ہے۔ گلوبل وارمنگ عالمی مسئلہ ہے، اس کے حل کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :