زینب قتل کیس ،ملزم عمران کے وکیل کی جانب سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد سرکاری وکیل کی خدمات فراہم کر دی گئیں

بدھ 14 فروری 2018 18:06

زینب قتل کیس ،ملزم عمران کے وکیل کی جانب سے دستبردار ہونے کے اعلان کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد عمران کے وکیل مہر شکیل ملتانی کی جانب سے کیس سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد ملزم کو سرکاری وکیل کی خدمات فراہم کر دیں۔

(جاری ہے)

ملزم عمران کے وکیل مہر شکیل ملتانی کا کہنا تھاکہ عمران ہی زینب سمیت 9 بچیوں کا قاتل ہے، یہ ایک درندہ صفت انسان ہے، اسے سخت سے سخت سزا دے دی جائے۔ملزم نے مجھ سے کہا تھا کہ مجھے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے تاہم اس نے بعد میں اقبال جرم بھی کر لیا۔ملزم عمران کے وکیل مہر شکیل ملتانی کی جانب سے اپنا وکالت نامہ واپس لیتے ہوئے کیس سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد سرکاری وکیل محمد سلطان کو ملزم عمران کا وکیل مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :