صوبائی چیف سیکریٹریز کو قواعد کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں بنایا جا سکتا،کمیٹیاں اور ان کے ممبر بنانا وزیراعظم اور کابینہ کے اختیار میں ہے

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا میں اظہار خیال

بدھ 14 فروری 2018 18:18

صوبائی چیف سیکریٹریز کو قواعد کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ صوبائی چیف سیکریٹریز کو قواعد کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں بنایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں خصوصی کمیٹی کی رپورٹ میں شامل سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت سے 24 مطالبات کے حوالے سے خصوصی کمیٹی نے جو سفارشات دی ہیں ان میں یہ معاملہ بھی تھا کہ صوبائی چیف سیکریٹری کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں اور ان کے ممبر بنانا وزیراعظم اور کابینہ کے اختیار میں ہے۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں یہ معاملہ وزیراعظم کو بھجوایا گیا جہاں سے یہ فیصلہ ہوا کہ رولز کے مطابق چیف سیکریٹری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں بنایا جا سکتا تاہم وہ خصوصی دعوت پر ای سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :