پی ایس ایل ، ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو کامیابی کیلئے معمولی ہدف

اتوار 25 فروری 2018 18:40

پی ایس ایل ، ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو کامیابی کیلئے معمولی ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 114رنز کا ہدف دیدیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق انجری کے باعث آج کے میچ کا حصہ بھی نہیں بنے اور ان کی جگہ رومان رئیس نے بطور کپتان ٹاس جیت کر پہلے شعیب ملک الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا ، میچ کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر کمار سنگاکارا رومان رئیس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوگئے۔اگلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز ڈیرن براوو تھے جو 6 رنز بناکر محمد سمیع کی گیند پر سٹیون فن کو کیچ دے بیٹھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلا جھٹکا اس وقت لگا جب صہیب مقصود پی ایس تھری کے ایک اور میچ میں ناکام ہوکر محمد سمیع کی گیند پر کپتان رومان رئیس کو کیچ دے بیٹھے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور سٹیون فن کی گیند پر عماد بٹ کے ہاتھوں 11 رنز بناکر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ شعیب ملک اور کیرون پولارڈ کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس سے ملتان کی اننگز کو کچھ استحکام ملاتاہم 28 کے انفرادی سکور پر پولارڈ آندرے رسل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، انہوں نے ریویو بھی لیا تاہم وہ بھی ضائع ہوگیا۔

ملتان کی جانب سے شعیب ملک نے اسلام آباد کے باﺅلرز کے سامنے مزاحمت کی تاہم وہ بھی 35 رنز بناکر آندرے رسل کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔ملتان کی ساتویں وکٹ سیف بدر کی صورت میں گری جو سکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔سہیل تنویر بھی صرف 9نز بنا کر سمیع کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے ،رومان رئیس نے عمران طاہر کو بولڈ کرکے اپنی تیسری وکٹ حاصل کی ۔