جماعت اسلامی کی سینیٹررضا ربانی کومتفقہ چیئرمین سینیٹ بنانےکی تجویز

حیران ہوں کہ پیپلزپارٹی کواپنا بندہ قبول نہیں جبکہ اپوزیشن متفق ہے،ہارس ٹریڈنگ سےبچنےاورجمہوری رویوں کےفروغ کیلئےرضا ربانی پرتمام جماعتیں اتفاق کرلیں۔امیرجماعت اسلامی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 مارچ 2018 17:02

جماعت اسلامی کی سینیٹررضا ربانی کومتفقہ چیئرمین سینیٹ بنانےکی تجویز
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ 2018ء) : جماعت اسلامی نے سینیٹر رضا ربانی کومتفقہ چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دے دی۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ اورانتشار سے بچنے اورجمہوری رویوں کے فروغ کیلئے رضا ربانی پر تمام جماعتیں اتفاق کرلیں۔

(جاری ہے)

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ بننے سے موجودہ سیاسی بحران اور بے یقینی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

سینیٹر رضا ربانی نے اپنی کارکردگی اوربہتر اسلوب سے سب کو متاثر کیا ہے۔ رضاربانی نے کرپشن سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کی خدمت کا اچھا نمونہ پیش کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ رضا ربانی کی پارٹی سے ہزار اختلافات کے باوجودان کی ذاتی کارکردگی اورصلاحیت کا اعتراف ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حیران ہوں کہ پیپلزپارٹی کو اپنا بندہ قبول نہیں جبکہ اپوزیشن رضا ربانی کے نام پرمتفق ہے۔