پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسحاق ڈار احتساب عدالت سے مفرور ہیں اور قانون کے تحت مفرور ملزم کے کوئی بنیادی حقوق نہیں ہوتے ،ْ درخواست گزار

جمعہ 9 مارچ 2018 17:47

پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے اٴْمیدوار نوازش پیرزادہ نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وزیر خززانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت سے مفرور ہیں اور قانون کے تحت مفرور ملزم کے کوئی بنیادی حقوق نہیں ہوتے جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ختم کر دئیے ،ْ ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے لہذا اس فیصلے کو کالعدم کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس کے بعد ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔