ٹی سی ایس ، پی ایس ایل ٹرافی پاکستان لائے گی

جمعہ 9 مارچ 2018 22:43

ٹی سی ایس ، پی ایس ایل ٹرافی پاکستان لائے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی معروف کوریئر اور لاجسٹکس کمپنی ٹی سی ایس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کوپی ایس ایل کی شاندار ٹرافی متحدہ عرب امارات سے پاکستان لانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ٹی سی ایس اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے ٹرافی محفوظ طور پر پاکستان لائے گی جہاں کراچی میں اسے ایک پریس کانفرنس میں PCB کے حوالے کیا جائے گا ، اس موقع پر فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتان بھی موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی سی ایس ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائرکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلک افیئرز، نیّئر سیفی نے کہا :’’PCB نے ہمیں ایک بڑے کام کی ذمہ داری سونپی ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح ، ہم اپنے دیئے گئے مقصد میں کامیاب ہوں گے ۔ ماضی میں بھی ہم PCB کی جانب سے ہم پر اعتماد کرنے کے لئے اس کے مشکور ہیں۔‘‘ PCB نے حال ہی میں لاہور میں eliminator میچوں کے ٹکٹس کی فروخت کے لئے Yayvo.com کا تقررکیا ۔ جس کے ٹکٹس کی فروخت آن لائن Yayvo.com پر اور ملک بھر میں منتخب ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر جاری ہے۔ درایں اثناء، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے فائنل میچ کے لئے کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :