پی ایس ایل ٹاکرا، ملتان سلطانز کی برانڈ ایمبیسیڈر نیلم منیر نے اپنی ٹیم کی بجائے لاہور قلندرز کی حمایت کا اعلان کر دیا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:43

پی ایس ایل ٹاکرا، ملتان سلطانز کی برانڈ ایمبیسیڈر نیلم منیر نے اپنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) ملتان سلطانز کی برانڈ ایمبیسیڈر نیلم منیر نے اپنی ٹیم کی بجائے لاہور قلندرز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان دبئی میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین ٹیم بن کر ابھری ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

جبکہ لاہور قلندرز تاحال کوئی بھی فتح حاصل نہ کر پانے کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔ ایسے میں ملتان سلطانز کی برانڈ ایمبیسیڈر نیلم منیر نے اپنی ٹیم کی بجائے لاہور قلندرز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کی مداح ہیں، اس لیے وہ آج کے میچ میں اپنی ٹیم کی بجائے لاہور قلندرز کی حمایت کر رہی ہیں۔