مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.330 ارب روپے کے سودے

جمعہ 9 مارچ 2018 22:50

مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.330 ارب روپے کے سودے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,234 کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.312 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,641 رہی، سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2.098 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.274 ارب روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.168 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 222.098 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 159.189 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 124.257 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 115.198 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 79.632 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 50.477 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 17.995 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.630 ملین روپے رہی، ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 39 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18.248 ملین روپے تھی۔