شاہین شاہ آفریدی کا پی ایس ایل تاریخ میں تیسری بہترین بائولنگ کا اعزاز، 3.4 اوورز میں 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:50

شاہین شاہ آفریدی کا پی ایس ایل تاریخ میں تیسری بہترین بائولنگ کا اعزاز، ..
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں تیسری بہترین بائولنگ کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے جمعہ کو پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان کے خلاف میچ میں غیرمعمولی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.4 اوورز میں محض 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، کراچی کنگز کے روی بوپارا کو پی ایس ایل کی تاریخ میں بہترین بائولنگ کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 2016ء میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، عمر گل 24 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ 17 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے بہت حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے کارکردگی میں بہتری آئی، کپتان برینڈن میک کولم نے بھی لائن و لینتھ سے بائولنگ کا مشورہ دیا تھا، پلان کے مطابق بائولنگ کی اسلئے کامیاب رہا، اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :