احد چیمہ کی نشاندہی پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 مارچ 2018 22:01

احد چیمہ کی نشاندہی پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے 4 افسران کو گرفتار کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ2018ء) احد چیمہ کی نشاندہی پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نشاندہی پر نیب کی جانب سے ایک اور بڑی کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

احد چیمہ کی نشاندہی پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افسران میں اسرار سعید، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور عارف شامل ہیں۔ چاروں افسران کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ احد چیمہ کی نشاندہی پر آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :