وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 9 مارچ 2018 23:10

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلیٰ ..
کوئٹہ۔09مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ کھلی کچہری میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بڑی تعداد میںمرد ، خواتین اورطلباو طالبات نے اپنے مسائل کے لئے درخواستیں دیں۔ صوبائی وزیر حاجی غلام دستگیر بادینی اور صوبائی مشیرمیر ضیاء اللہ لانگو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران نے سائلین سے درخواستیں وصول کیں ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات حاجی غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ ہفتہ وار کھلی کچہری میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ عوام کے مسائل جلدحل ہوں۔

(جاری ہے)

لوگوں کی بڑی تعداد کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا رخ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہعوام کا اعتمادحکومت پر بڑھ گیا ہے اور ان کے مسائل پچھلے ادوارمیں حل نہیں ہوتے تھے اب وہ حل ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر نہ صرف کوئٹہ بلکہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر زکھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم عوامی لوگ ہیں عوام سے ہی ہمارا رشتہہے اگر ہم ان کو سنیں گے اور ان کے مسائل حل کرینگے تو ہمارا ضمیرمطمئن ہوگا جوکہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے مصروفیات کے باعث صوبائی وزراء کو ہدایت کی کہ ان کی غیرموجودگی میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :