کھیلوں سے انسانی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے، ڈاکٹر فرخ نوید

جمعہ 9 مارچ 2018 23:13

کھیلوں سے انسانی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے، ڈاکٹر فرخ نوید
سیالکوٹ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ کھیلوں سے انسانی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے، طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کالج کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل طارق محمود اعوان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد مو جود تھی، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام پلانٹس پاکستان مہم کا افتتاح ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کرکیا ،اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز میاں محمد اکمل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ، اے ڈی سی جنرل میثم عباس نے کہاکہ ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے درخت لگانے ناگزیر ہیں، انہوں نے بتایا کہ پنجاب گروپ آف کالجز اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی سیالکوٹ کے اشتراک سے شہر میں 3ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :