جے پی ڈومنی کی دھواں دار بلے بازی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو تگڑا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 مارچ 2018 22:22

جے پی ڈومنی کی دھواں دار بلے بازی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے اکیسویں میچ میں سابق چیمپئن اسلام آ باد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو جیت کیلئے 183رنز کا ہدف دیدیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لیوک رونکی 27 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے،اگلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز حسین طلعت تھے جو وہاب ریاض کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے، شاداب خان رن آﺅٹ ہوئے۔

جے پی ڈومنی کے ساتھ 71 رنز کی شاندار شراکت کے بعد ا?صف علی 45 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان ڈیرن سیمی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان کی جگہ ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں 6،6 میچز کھیل چکی ہیں جس میں سے مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 جبکہ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کو 3 میچز میں کامیابی حاصل ہو سکی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔