Live Updates

ایسا فیصلہ ہو گا جس سے ملک میں بہتری آئے گی،میر عبدالقدوس بزنجو

پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف اور ہم مشترکہ طورپر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب کریں گے امید ہے اچھا فیصلہ ہوگا ہم نے بات رکھ دی ہے کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 9 مارچ 2018 23:17

ایسا فیصلہ ہو گا جس سے ملک میں بہتری آئے گی،میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ ہو گا جس سے ملک میں بہتری آئے گی پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف اور ہم مشترکہ طورپر چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب کریں گے امید کرتے ہیں کہ اچھا فیصلہ ہوگا ہم نے بات رکھ دی ہے کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نے کہا کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے علاوہ فاٹا اورجمعیت علماء اسلام سے بھی بات چیت جاری ہے ہم نے آصف علی زرداری کو اختیار نہیں دیا صرف مشترکہ امیدوار لانے کی بات کی پیپلزپارٹی کو کبھی یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ سینٹ چیئرمین کا انتخاب کریں امید کرتے ہیں کہ اچھا فیصلہ ہوگا سیاست میں حرف آخر کچھ نہیں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا مشترکہ طورپر ہوگا ایسا فیصلہ ہوگا جس سے ملک میں بہتری آئے گی ہم نے بات رکھ دی ہے چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہئے جس طرح عمران خان نے دل بڑا کیا وہ بھی ہمارے لئے اچھا فیصلہ تھا خان صاحب نے اپنے سینیٹرز بھی ہمارے حوالے کردیئے ۔

پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات