سیاستدان ہسپتال جاتے ہی بیمار کیوں ہو جاتے ہیں ، راز سے پردہ اٹھ گیا

معروف صحافی ضیا شاہد نے ایک سیاستدان کی بیماری کی کہانی کا آپریشن کر دیا، جیل کے نام پر سیاستدان کیا کرتے ہیں ،افسوسناک انکشافات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 مارچ 2018 23:42

سیاستدان ہسپتال جاتے ہی بیمار کیوں ہو جاتے ہیں ، راز سے پردہ اٹھ گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 9مارچ 2018ء):سیاستدان ہسپتال جاتے ہی بیمار کیوں ہو جاتے ہیں ،راز سے پردہ اٹھ گیا۔معروف صحافی ضیا شاہد نے ایک سیاستدان کی بیماری کی کہانی کا آپریشن کر دیا، جیل کے نام پر سیاستدان کیا کرتے ہیں ،افسوسناک انکشافات سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں سیاسی کلچر میں جیل جانا اور وہاں رہنا کوئی غیر معمولی بات نہیں سمجھی جاتی لیکن سیاست دان جیل کے نام پر کیا کچھ کرتے ہیں اور وہاں جا کر فوری بیمار کیوں ہو جاتے ہیں۔

اس کہانی سے معروف صحافی ضیا شاہد نے پردہ اٹھا دیا۔انہوں نے اپنا تجربہ نجی ٹی وی پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک سیاستدان کو جیل ہو گئی ۔جیل میں جانے کے کچھ عرصہ بعد اس سیاستدان کی طبیعت خراب ہوئی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل سے باہر موجود لوگوں میں یہ تاثر تھا کہ ان موصوف پر جیل میں بہت ظلم ہوا ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

ضیا شاہد کے مطابق جب وہ اس سیاستدان سے ملنے ہسپتال پہنچے تو وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے بتایا کہ انکی مطلوبہ شخصیت یہاں موجود نہیں ہے۔انکے پوچھنے پر اہلکار انکو ہسپتال سے باہر ایک کشادہ سڑک کے ساتھ ساتھ لے کر ایک کوٹھی میں پہنچا ۔جب ضیا شاہد وہاں اندر پہنچے تو وہاں انہوں نے معروف اداکارہ اور رقاصہ نور کو دیکھا جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیا کر رہی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں موجود سیاستدان کی خدمت کے لیے آئی ہوئی ہیں۔

ضیا شاہد کہتے ہیں کہ جب انہوں نے مزید تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھایا تو معلوم ہوا کہ وہ صاحب جنکے بارے میں یہ تاثر تھا کہ وہ جیل بہت سختیاں برداشت کر رہے ہیں وہ آرام سے اس گیسٹ ہاوس میں عرصے سے مزے لے رہے تھے اور اداکارہ نور کے بعد ایک اور رقاصہ کی خدمات اگلے ماہ کے لیے حآصل کر چکے تھے۔ضیا شاہد کا مزید کہنا تھا کہ یہ جیل کی سختیاں مسائل اور اذیتیں صرف غریب آدمی کے لیے ہیں جبکہ امرا کے لیے جیل بھی تفریح کا حصہ ہے۔