بھارتی سپریم کورٹ نے لاعلاج مریضوں کو مرنے کی اجازت دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 مارچ 2018 23:52

بھارتی سپریم کورٹ نے لاعلاج مریضوں کو مرنے کی اجازت دے دی
نئی دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 9مارچ 2018ء):بھارتی سپریم کورٹ نے لاعلاج مریضوں کو مرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے تکلیف دہ موت کے دہانے پر کھڑے لاعلاج مریضوں کو کرب ناک صورت حال سے بچانے کےلیے ہمدردانہ طبی موت دینے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاعلاج اور شدید ترین اذیت میں مبتلا مریضوں کو بالراست موت دینے کی اجازت چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے دی۔

(جاری ہے)

تاہم پارلیمنٹ سے آئین سازی کے بعد ہی یہ حکم نافذ العمل ہوسکے گا۔ فیصلے کے مطابق بالراست موتکےلیے صرف وہی مریض اہل قرار دیئے جاسکیں گے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوں۔اس فیصلے کے مطابق تکلیف دہ موت کے دہانے پر کھڑے لاعلاج مریضوں کو کرب ناک صورت حال سے بچانے کےلیے ہمدردانہ طبی موت دینے کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ناقابل علاج مریضوں کو تکلیف دہ طبی مراحل گزرنے کے بجائے، اپنی مرضی سے طبی امداد ختم کرکے موت کو گلے لگانے کی وصیت کو بھی قانونی حیثیت دے دی ہے۔