مہیش بھٹ نے فلم’’جلیبی‘‘ کے لئے ریا چکر ورتی، دگن گانا سوریا ونشی اورورون مترا کو کاسٹ کر لیا

منگل 13 مارچ 2018 17:48

مہیش بھٹ نے فلم’’جلیبی‘‘ کے لئے ریا چکر ورتی، دگن گانا سوریا ونشی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء)بالی وڈ ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی نئی فلم’’جلیبی‘‘ کے لئے ریا چکرورتی، دگن گانا سوریاونشی اور ورون مترا کو کاسٹ کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم ’’جلیبی‘‘ کی عکسبندی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ،فلم کی عکسبندی21 مارچ کو شروع کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں ریا چکرورتی، دگن گانا سوریاونشی اور ورون مترا ہیں۔ فلم کے ہدایتکار پوشپ دیپ بھردواج ہیں۔