فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب

ممبئی سے ڈاکٹروں نے سیٹ پر آ کر چیک اپ کیا، دو دن آرام کا مشورہ

منگل 13 مارچ 2018 21:16

فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) بالی ووڈ بگ بی کی طبیعت فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوگئی ، ڈاکٹروں نے آ کر سیٹ پر ہی امیتابھ بچن کا چیک اپ کیا اور انہیں دو دن آرام کا مشورہ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم ٹھگز آف سلطان کی شوٹنگ بھارتی شہر جودھ پور میں جاری ہے۔ فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ کے دوران گھنٹوں گھنٹوں بھاری بھرکم لباس پہننے سے امیتابھ بچن سر، کمر اور گردن میں درد کی شکایت کرنے لگے اور شوٹنگ کے دوران ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔امیتابھ کے چیک اپ کیلئے ممبئی سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طیارے کے ذریعے جودھ پور طلب کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد امیتابھ کو 2 دن کا آرام کا مشورہ دیا ہے۔ڈاکٹروں نے فلم میں استعمال ہونیوالے بھاری بھرکم لباس کو ان کی طبیعت میں خرابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے یہ لباس پہننے سے بھی منع کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ایک روز آرام کے بعد پھر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے تاہم فلم کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :