گرفتار چیف انجینئر اسرار سعید نے اختیارات کا سرعی طور پر ناجائز استعمال کیا‘ نیب لاہور

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2014ء کے برخلاف میسرز لاہور کاسا ڈویلپرز کو غیر قانونی فوائد پہنچائے

منگل 13 مارچ 2018 21:21

گرفتار چیف انجینئر اسرار سعید نے اختیارات کا سرعی طور پر ناجائز استعمال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر اسرار سعید نے اختیارات کا سرعی طور پر ناجائز استعمال کیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2014ء کے برخلاف میسرز لاہور کاسا ڈویلپرز کو غیر قانونی فوائد پہنچائے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم اسرار سعید پر آشیانہ ہاسنگ پراجیکٹ میں قلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اربوں روپے کے غبن میں مبینہ طور پرملوث ہونے کا الزام ہے،ملزم اسرار سعید کی کاسا ڈویلپرز انتظامیہ اور ایل ڈی اے افسران سے ملی بھگت کے ٹھوس شواہد نیب کو موصول ہوئے،میسرز کاسا ڈویلپرز کو غیرقانونی مالی فائدہ جبکہ حکومتی خزانے کو لگ بھگ 1000ملین کے نقصان کا باعث بنا۔

نیب لاہور نے ملزم اسرار سعیدکی جانب سے اس غیرقانونی پراجیکٹ کے کاغذات میں مبینہ ردوبدل کے پیش نظر گرفتاری عمل میں لائی تھی تاکہ تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :