ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کا اجلاس کل طلب کرلیا

منگل 13 مارچ 2018 21:21

ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کا اجلاس کل طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کے افسران کا اجلاس کل ( بدھ ) طلب کرلیا ۔اجلاس میں افسران کو ودہولڈنگ ٹیکس قوانین پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔