وزیراعلی سندھ نے گڈ فرائیڈے کے روز ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈول بنانے کی ہدایت جاری کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے روز ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈول بنانے کی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو عیسائی برادری کا (Good Friday) کا دن ہے، لہذہ عیسائی طلبا کا امتحانات دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی تہوار کے روز ہونے والے پرچہ کا دوبارہ شیڈیول بناکر مجھے رپورٹ دیں۔

گوگل + وٹس ایپ پر شئیر کریں