Live Updates

گجرات، عمران خان کے خطاب کے دوران پھینکا گیا جوتا علیم خان کو جا لگا

چیئرمین پی ٹی آئی واقعہ کے بعد خطاب چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے

منگل 13 مارچ 2018 21:32

گجرات، عمران خان کے خطاب کے دوران پھینکا گیا جوتا علیم خان کو جا لگا
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص نے جوتا پھینک دیا جو عمران خان کے برابر میں کھڑے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات میں عمران خان گاڑی کے اوپر چند رہنماؤں کے ہمراہ کھڑے ہوکر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھا دیا تو خوش قسمتی سے ان کو لگنے کی بجائے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا۔واقعے کے فورا بعد عمران خان خطاب چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے ۔تاہم یہ پتہ نہ چل سکا کہ جوتا عمران خان کی جانب پھینکا گیا تھا یا اس کا نشانہ علیم خان ہی تھے۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :