پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کی ناکام سیاست کو بے نقاب کر دیاہے‘ اسلم گل ، عزیز الرحمن چن

منگل 13 مارچ 2018 21:32

پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کی ناکام سیاست کو بے نقاب کر دیاہے‘ اسلم گل ، عزیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)پا کسان پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل اور لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی شکست کو جعلسازی کے ذریعے جمہوریت اور آمریت کی جنگ بناء کر پیش کر رہی ہے،پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی ناکام سیاست کو بے نقاب کر دیاہے،سینٹ کی طرح2018ء کا الیکشن بھی پیپلزپارٹی جیتے گی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنما پیپلزپارٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کی خوشی میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹریٹ میں جیالوں نے جشن منایا ، تقریب میں عاصم محمود بھٹی عثمان سلیم ملک اور دیگر رہنماں نے شرکت کی۔کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،بھنگرے ڈالے ، مٹھائی تقسیم کی اور نعرہ بازی کی۔ایک زرداری سب پہ بھاری اور دیگر نعروں سے ماحول کو پرجوش بنایا جاتا رہا ۔