بلوچستان سے سینٹ چیئرمین کے انتخاب سے بلوچوں کا احساس محرومی ختم کرنے میں مدد ملے گی، فیڈریشن آف پاکستان کو مضبوط بنانے کا خواب شرمندہٴ تعبیر ہو گا،سینیٹر چوہدری سرور

منگل 13 مارچ 2018 21:40

بلوچستان سے سینٹ چیئرمین کے انتخاب سے بلوچوں کا احساس محرومی ختم کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلوچستان سے سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب سے بلوچوں کا احساس محرومی ختم کرنے میں مدد ملے گی، فیڈریشن آف پاکستان کو مضبوط بنانے کا خواب شرمندہٴ تعبیر ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب کرنے سے جمہوری عمل کو ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل ہوئی ہے، پارلیمنٹ کا وقار بلند رکھتے ہوئے دونوں عہدیدار پاکستان کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے سینٹ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جس سے پارلیمانی جمہوری نظام کی مضبوطی کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے اراکین نے آزادانہ ماحول میں اپنے ووٹ کا حق ادا کیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں جمہوری اور اصولی سیاست کو پروان چڑھانے کیلئے اراکین پارلیمنٹ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :