ٹویٹر ، فیس بک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے،سینیٹر فرحت اللہ بابر

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے واضح کیا ہے کہ ان کا ٹویٹر ، فیس بک یا کسی بھی سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جعل سازی کے ذریعے ان کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ٹویٹر، فیس بک یا سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے آنے والی کوئی بھی پوسٹ قطعی طور پر جعلی ہوگی۔

گوگل + وٹس ایپ پر شئیر کریں