آٹھویں عامر کیبلز T-20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ ،مزید دو میچوں کا فیصلہ

انکم ٹیکس سینئیرز نے عظمت کیبلز کو12رنز ،لاہور سپارٹنز نے شاہ جمال گرینزکو 27رنز سے شکست دے دی

منگل 13 مارچ 2018 21:43

آٹھویں عامر کیبلز T-20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ ،مزید دو میچوں کا فیصلہ
لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8 ویں عامر کیبلز T-20 کرکٹ چیمپئن شپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔عامر کیبلز کے بعدآفتاب قرشی اورانکم ٹیکس سینئیرز نے بھی سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے میچ میںانکم ٹیکس سینئرز نے عظمت کیبلز کو12رنزسے ہر دیا۔انکم ٹیکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4 کھلاڑیوں کے نقصان پر194 رنز بنائے۔

منیر شاہ73ناٹ آوٹ،محمد یونس45 اورعبدالسلام نی26 رنز بنائے۔عظمت کیبلز کی جانب سے کریم خان نی2 وکٹیں حاصل کی۔ جواب میںعظمت کیبلز کی ٹیم 20اوورز میں7 کھلاڑیوں کے نقصان پر182رنز بنا سکے۔محمد اشرف95 ، فیصل باری 26اور محمد افضل25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انکم ٹیکس کی جانب سے زاہد خان نی3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ولید یعقوب اور رانا سہیل امپائرز جبکہ وقار احمد ا سکورر تھے۔

میچ کے اختتام پرمہمان خصوصی عاشق حسین قریشی نے زاہد خان کے عمدہ کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔دوسرے میچ میں لاہور سپارٹنز نے شاہ جمال گرینز کو27رنز سے شکست دے دی۔لاہور سپارٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر184 رنز بنائے۔زاہد اقبال85ناٹ آوٹ اور احمد رضا 24 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شاہ جمال گرینز کی جانب سے عمران حیدر اور شہزاد خان نی2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میںشاہ جمال گرینزکی ٹیم157رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔عامر ریاض 46، محمد عامر 21، محمد ندیم 18، رنز بنا کر نمایاں رہے۔لاہور سپارٹنز کی جانب سے مدثر راٹھور نے 6وکٹیں حاصل کیں محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ضمیر حیدر او ر محمد آصف امپائرز جبکہ فرخ الیاس راجہ اسکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ظہیر اقبال نے مدثر راٹھور کے عمدہ کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :