کامن ویلتھ گیمز کے لئے 18رکنی سینئر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) کامن ویلتھ گیمز کے لئے 18رکنی سینئر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔رضوان سینئر ٹیم کے کپتا ن اور عماد شکیل نائب کپتان ہوں گے ۔

چیف سلیکٹر صلاح الدین کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا ۔اعلان کردہ ٹیم میں عمران بٹ ،مظہر عباس ،ایم عرفان سینئر ،تعظیم الحسن ،مبشر علی ،فیصل قادر ،عماد شکیل بٹ ،توثیق ارشد ،تصور عباس، ابوبکر محمود ۔محمد عرفان جونیئر ،شفقت رسول ،دلبر ،عتیق ارشد ،علی شان ،ارسلان قادر ،ایم رضوان سینئر ّ کپتان )اور رانا سہیل شال ہیں ۔کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا میں 4سے 15اپریل تک ہوں گے ۔

گوگل + وٹس ایپ پر شئیر کریں