Live Updates

نواز شریف کا راستہ روکنے کیلئے کسی سے بھی ہاتھ ملانے سے گریز نہیں کریں گے: رہنما تحریک انصاف فیصل واڈا

muhammad ali محمد علی منگل 13 مارچ 2018 20:40

نواز شریف کا راستہ روکنے کیلئے کسی سے بھی ہاتھ ملانے سے گریز نہیں کریں ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) رہنما تحریک انصاف فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا راستہ روکنے کیلئے کسی سے بھی ہاتھ ملانے سے گریز نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کو چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ن لیگ کو تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے غیر متوقع اتحاد کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب رہنما تحریک انصاف فیصل واڈا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ردعمل دیا گیا ہے۔ فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا راستہ روکا جانا ضروری تھا اور گزشتہ روز سینیٹ میں یہی کیا گیا۔ فیصل واڈا کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کا راستہ روکنے کیلئے کسی سے بھی ہاتھ ملانے سے گریز نہیں کریں گے۔ جس بھی جماعت سے اس مقصد کیلئے اتحاد کرنا پڑا، تحریک انصاف اس کیلئے سنجیدگی سے غور کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات