کراچی کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبرآ گئی

نیشنل سٹیڈیم کے دو انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمت 1ہزار سے بڑھا کر12ہزار کردی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 20:46

کراچی کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبرآ گئی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) :کراچی کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبرآ گئی۔نیشنل سٹیڈیم کے دو انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمت 1ہزار سے بڑھا کر12ہزار کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا میلہ پوری آب و تاب سے متحدہ عرب امارات میں جاری و ساری ہے۔کرکٹ کا یہ شاندار میلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو رہا ہے جس کے بعد اس کے آخری 3 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

دو میچ لاہور جبکہ اسکا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کا نیشنل سٹیڈیم ایک لمبے عرصے بعد کرکٹ کی دنیا کے بڑے ستاروں کو اپنی جھولی میں سمیٹے گا۔شائقین اس ایونٹ کے لیے اتنے پر جوش ہیں کہ فائنل کے ٹکٹوں کی مانگ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے ۔پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے دو جنرل انکلوژر کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔ اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت پہلے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی لیکن ابھی فروخت شروع بھی نہیں ہوئی کہ دونوں جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی کا درجہ دے کر ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :