مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی مریم نواز کے خطاب نہ کرنے کے معاملے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 مارچ 2018 21:00

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ 2018ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مریم نواز کے خطاب نہ کرنے کے معاملے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ن لیگ کی تمام سینئر اور جونئیر قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

جبکہ نواز شریف کو تاحیات ن لیگ کا قائد منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سب سے اہم ترین قابل غور بات مریم نواز کی جانب سے تقریر نہ کرنا تھی۔ مریم نواز نے اجلاس میں شرکت تو کی تاہم کارکنوں سے خطاب نہ کیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ سینیٹ میں شکست اور شہباز شریف کے صدر بنتے ہی مریم نواز خاموش ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2 روز کے دوران سیاسی دھچکوں نے مریم نواز کو کسی حد تک بیک فٹ پر جانے پر مجبور کیا ہے۔ جبکہ شہباز شریف کے ن لیگ کے صدر بننے کے بعد ویسے بھی مریم نواز کا پارٹی پر اثر و رسوخ بہت کم ہو جائے گا۔