پنجاب حکومت نے سکول تقریبات میں رقص پر پابندی عائد کر دی

رقص پر پابندی پورے پنجاب میں ہو گی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کاروائی کاسامنا کرنا ہوگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 21:14

پنجاب حکومت نے سکول تقریبات میں رقص پر پابندی عائد کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) : پنجاب حکومت نے سکول تقریبات میں رقص پر پابندی عائد کر دی۔رقص پر پابندی پورے پنجاب میں ہو گی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کاروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سکول تقریبات میں بچوں کے رقص کو غیر اخلاقی اور غیر مذہبی قرار دے کر اس پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق جو سکول بچوں کو رقص یا اس قسم کی دوسری غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے مبور کریں گے انکے خلاف سخت ترین قدم اٹھایا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے ضلعی سطح کے تمام تعلیمی افسروں کو اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اگر کسی بھی سکول کو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کا لائسنس معطل کر دیا جائے اور انکے خلاف سخت کاروائی بھی ہوگی۔یاد رہے کہ اس پابندی کا اطلاق پورے پنجاب پر ہوگا۔