سپیکر قومی اسمبلی سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی تعلقات ،خطہ کے مسائل اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال
پاکستان مسلم ممالک میں اتحاد پر یقین رکھتا ہے،امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور ایران کو قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،سردار ایاز صادق ایران خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کو اپنا شراکت دار سمجھتا ہے ،امید ہے مستقبل میں دونوں ممالک مل کر امن و خوشحالی کے راستے میں آگے بڑھیں گے،محمد جوادظریف
منگل 13 مارچ 2018 22:16
(جاری ہے)
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر مند دوست بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیتے ہوئے اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے باہمی مفادات کیلئے دونوں ممالک تجارت سر مایہ کاری توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے رابطوں کو جاری رکھیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اہمیت کے حامل معاملات پر بھی دونوں ممالک کو اتفاق رائے کیساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے پاک ایران پارلیمانی رابطوں میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی و دوطر فہ تعلقات کو مستحکم بنانے سمیت تمام شعبوں بشمول تجارتی و اقتصادی تعاون فروغ کو دینے کیساتھ سرحدی اور سیکیورٹی معاملات پر بات چیت میں اضافہ کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی قیادت اور حکومت کی طرف سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کوششوں کو جاری رکھنے کی خواہش کا پیغام بھی سپیکر کو پہنچایا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کو اپنا شراکت دار سمجھتا ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں دونوں ممالک مل کر امن و خوشحالی کے راستے میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی شعبوں میں اضافہ کی تجویز کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کے نئے مواقعوں کی تلاش کیلئے متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر جامع مصروفیات کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.