نومنتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں انہیں ووٹ دینے پر فاٹا سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا فاٹا کے عوام نے قیام پاکستان کے بعد سے اب تک ملک کیلئے بہت قربانیاں دیں ،میر صادق سنجرانی چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے پسماندہ علاقوں کی محرمیوں کا ازالہ ہو گا ،سینیٹر ہدایت اللہ

منگل 13 مارچ 2018 22:25

نومنتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) نو منتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ سے ملاقات کی جس میں سینیٹر ہلال الرحمن سمیت فاٹا کے دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صادق سنجرانی نے چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں انہیں ووٹ دینے پر فاٹا کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ بلوچستان سے پہلی بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے سے وفاق مزید مضبوط ہو گا صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے، سینیٹ کی روشن روایات کو آگے لے کر چلیں گے انہوں نیکہا کہ بلوچستان کی طرح فاٹا کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے قیام پاکستان کے بعد سے ابتک ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں اس موقع پر سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے پسماندہ علاقوں کی محرمیوں کا ازالہ ہو گا سینیٹر ہلال الرحمن نے کہا کہ سمید ہے کہ چیئرمین سینیٹ فاٹا عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے۔