یوم ِ پاکستان ،پاک بحریہ نے اپنا نیا ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘اور خصوصی پرومو’’پاکستان مبارک‘‘ریلیز کردیا

ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘ پاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے‘ترجمان پاک بحریہ

بدھ 21 مارچ 2018 16:05

یوم ِ پاکستان ،پاک بحریہ نے اپنا نیا ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) یوم ِ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ نے اپنا نیا ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘اور خصوصی پرومو’’پاکستان مبارک‘‘ریلیز کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘ پاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ خصوصی پرومو ’’پاکستان مبارک‘‘وطن سے محبت کی سرشاری اور اس جذبے سے وابستہ خدمت کی وہ کرن ہے جو جغرافیائی اور مذہبی تقسیم سے بے نیاز ہمارے مستقبل کو روشن کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :