عامر خان مجھے ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ،ْحرکت پر حیدر عباس سے شکایت بھی کی تھی ،ْارم عظیم کا الزام

عامر خان اپنی نظروں کو اپنے پاس رکھو، میں کراچی میں ہوں سامنے آجائو ،ْ تمہیں بتائوں گی تمہاری اوقات کیا ہے ،ْ ویڈیو بیان

بدھ 21 مارچ 2018 16:53

عامر خان مجھے ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ،ْحرکت پر حیدر عباس سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ، ان کی اس حرکت پر حیدرعباس سے شکایت بھی کی تھی۔ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عظیم کا ایک ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی اور عامر خان پر کڑی تنقید کی اور الزام لگایا کہ خالد مقبول صدیقی امریکا میں جہاں رہتے وہاں رشتہ بھجوا دیا کرتے تھے جبکہ عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ،عامر خان کی اس حرکت پر حیدرعباس سے شکایت بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا تحریک میں کارکنان عزت دیتے تھے ،ْ جب عامر خان نے دوبارہ پارٹی جوائن کی تو میں ان کو نہیں جانتی تھی ،ْجب میں رابطہ کمیٹی جاتی تو یہ ایسی باتیں کرتے کہ میں کوئی رد عمل دوں ،ْیہ لیڈیز پرگندی نظر رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عامر خان کو للکارتے ہوئے کہا کہ عامر خان اپنی نظروں کو اپنے پاس رکھو، میں کراچی میں ہوں سامنے آجائو، میں تمہیں بتاوں گی تمہاری اوقات کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادرآبادوالے گلی کے غنڈے ہیں اور وقت دور نہیں ہے جب چند لوگوں کی وجہ سے اس پارٹی پر بھی پابندی لگ جائے گی۔ پی آئی بی اور بہادرآباد والے ایک نہیں ہوسکتے ۔

متعلقہ عنوان :