ایاز سومرو کی نماز جنازہ ادا،میت پاکستان لائی جائے گی

بدھ 21 مارچ 2018 16:56

ایاز سومرو کی نماز جنازہ ادا،میت پاکستان لائی جائے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) ایازسومروکی نمازجنازہ نیو یارک کی مکی مسجدمیں ادا کر دی گئی ۔پیپلزپارٹی کیمرحوم رہنماایازسومروکی میت22 مارچ کوپاکستان پہنچائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایازسومروکی میت امارات ایئرلائنزکی پروازای کی202سے دبئی بھیجی جائیگی۔ایاز سومرو کی میت براستہ دبئی پاکستان لائی جائے گی۔پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرومنگل کو نیو یارک میں انتقال کرگئے تھے ۔وہ عارضہ قلب میں مبتلاتھے اور نیویارک کے مین ہٹن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

متعلقہ عنوان :